ایم کیو ایم لندن کے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار
کراچی میں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے پیرآبادمیں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم لندن کے دو مبینہ ٹارگٹ کلرزگرفتارکرلئے ہیں۔ملزمان میں مدثرامیر اور منہاج شاہدشامل ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم مدثرامیرایم کیوایم کےسابق رکن صوبائی اسمبلی کابھائی ہے۔ملزم پولیس اہلکارشفیق سمیت 6افرادکے قتل میں ملوث ہے۔
ملزم منہاج شاہد پاک کالونی سیکٹرانچارج کاقریبی ساتھی تھا۔ملزم نے پولیس رینجرزکی ریکی کےلئے ہوٹل کھولاہواتھا۔ملزم کی ریکی پرمخالف پارٹی کے متعددلوگ قتل ہوچکے ہیں۔ملزمان سے مزیدتحقیقات جاری ہیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔